تھانہ سٹی کمالیہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ھوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ڈاکو سے چھینا گیا موٹرسائیکل،نقدی،شناختی کارڈ برآمد، 2 ڈاکو فرار، تلاش جاری

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 28 جولائی 2021 17:42

تھانہ سٹی کمالیہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ھوئے ایک ڈاکو کو زخمی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2021ء) تھانہ سٹی کمالیہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ھوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ڈاکو سے چھینا گیا موٹرسائیکل،نقدی،شناختی کارڈ برآمد، 2 ڈاکو فرار، تلاش جاری ، عامر شھزاد اور طارق نامی شھری ساکنان کمالیہ اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رھے تھے ،لنک روڈ جھونے شاہ روڈ کمالیہ سٹی میں 3کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے عامر اور طارق سے اسلحہ کے زور پر 19ھزار روپے شناختی کارڈ،موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا، ماٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی ھی زخمی ھو گیا،2ڈاکو فرار ھو گئے ، 15 کی کال پر تھانہ سٹی کمالیہ پولیس نے بروقت رسپانڈ کرتے ھوئے زخمی ڈاکو کو تعاقب کر کے گرفتار کر لیا ،زخمی ڈاکو کی پہچان داؤد ولد ظہور سکنہ 430 ج ب سے ھوئی ھے،زخمی ڈاکو سے چھینا گیا موٹر سائیکل،موبائل فون،شناختی کارڈ اور لوٹی ھوئی رقم برآمد،زخمی ڈاکو کو پولیس حراست میں ٹی ایچ کیو کمالیہ داخل کروا دیا گیا ھے فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ھے ،گرفتار ملزم ڈکیتی رھزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ھے ،ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم تھانہ پیر محل مقدمات نمبر 552/21, 666/21, تھانہ صدر کمالیہ 288/21، تھانہ اروتی کے مقدمہ 156/15, تھانہ سٹی کمالیہ کے مقدمات, 27/21,284/21 اور مقدمہ نمبر 384/21 میں مطوب ھے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ھم ھروقت تیار ھیں۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق