چار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 28 جولائی 2021 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور کارکردگی جانچنے کیلئے بلائی گئی میٹنگ سے غیر حاضر رہنے پر چار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے ایک دن کی مہلت کے بعد تحریری جواب طلب کر لیاہے ۔ جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں عتیق عاشق،احسان سرور زیدی،طاہر علی اورسدرہ ظفرشامل ہیں۔ڈی سی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کیخلاف سخت ایکشن ہو گا،عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

متعلقہ عنوان :