ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

بدھ 28 جولائی 2021 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی شہریار میمن نے افسران کے تعارفی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو نے جملہ محکمہ جاتی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں موجود تمام محکمہ جات کے افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا ایڈمنسٹریٹر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلدیاتی وسائل کی بہتر انداز میں فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے خصوصا مون سون برسات کے حوالہ سے انتظامات ، گرین بیلٹس، پارک و پلے گراؤنڈ،اسٹریٹ لائٹس اورورک اینڈسروسزمیں مذید بہتری نظر آنے کی ضرورت ہے آپ تمام افسران ان خدمات پر مامور ہیں آپ کے تعاون سے عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہاہے آپ تمام افسران میرے بازو ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو ریلیف پہنچائیں اس امر میں اگر کسی افسر سے کوتاہی ہوتی ہے تو وہ اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے اور کام کرنے کی عادت کو اپنائے ۔

متعلقہ عنوان :