صوبائی مشیراعجاز جاکھرانی کے کزن نے عدالت سے ضمانت کرالی

بدھ 28 جولائی 2021 19:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) نیب ٹیم حملہ کیس، صوبائی مشیراعجاز جاکھرانی اور ان کے بیٹے سمیت کزن کا نام کیس میں شامل ہونے کے بعد صوبائی مشیر کے کزن نے عدالت سے ضمانت کرالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپے کے دوران نیب سکھر کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ امیتاز حسین لاکھیر کی عدالت نے صوبائی مشیر اعجاز حسین جکھرانی ان کے بیٹے رافع جکھرانی اور کزن مجیب الرحمن جکھرانی کا نام دفعہ 224 اور 226 پی پی سی کے تحت کیس میں شامل کئے جانے کے احکامات کے بعد گذشتہ روز صوبائی مشیر اعجاز حسین جکھرانی کے کزن مجیب الرحمن جکھرانی فرسٹ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ امیتاز حسین لاکھیر کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی جس پر عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عیوض ان کی ضمانت منظور کرلی ہے،واضح رہے کہ مذکورہ نیب حملہ کیس میں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کے کزن ولی جکھرانی سمیت جاوید مینگل، دیدار جکھرانی، عامر بھٹی، سجاد مستوئی اور ارسلان سمیت دیگر گرفتار ہیں اور عدالت نے انہیں جیل منتقل کیا ہوا ہے جبکہ تین ملزمان ظفر برڑو، خادم حسین بھٹو اور وسیم جکھرانی ضمانت پر آزاد ہیں ، یاد رہے کہ 28 جون 2021 کو آمدن سے زائد اثاثاجات کیس میں مطلوب اعجاز حسین جکھرانی کی گرفتاری کے لیے آنے والی نیب سکھر کی ٹیم پر مبینہ حملہ کیا گیا تھا حملے کا مقدمہ حدود کی سول لائن پولیس نے اے ایس آئی اعجاز احمد کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا جس میں 3ملزمان ظفر برڑو، خادم حسین بھٹو اور وسیم جکھرانی کو نامزد کرکے دوسو سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا بعد ازاں پولیس نے مذکورہ کیس میں ولی جکھرانی، جاوید مینگل، دیدار جکھرانی، سجاد مستوئی، ارسلان سمیت 10 افراد کو کیس میں شامل کرکے گرفتارکرلیا تھا جنہیں عدالت نے جیل بھیج دیا تھااور کیس کے انویسٹیگیشن آفیسر انسپکٹر محمد شریف مہر نے کیس کی تفتیش مکمل کرکے کیس عدالت میں چالان کردیا تھا۔