عرب پارلیمنٹ انتہائی اہم فورم ہے ،پاکستان عرب پارلیمنٹ کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،محمد صادق سنجرانی

خطے میں ترقی ،خوشحالی کیلئے رابطہ کاری کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں ،اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے مسائل کو حل کرنے ،فلاح وبہبود کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی، چیئرمین سینیٹ

بدھ 28 جولائی 2021 20:15

عرب پارلیمنٹ انتہائی اہم فورم ہے ،پاکستان عرب پارلیمنٹ کیساتھ دوطرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عرب پارلیمنٹ انتہائی اہم فورم ہے ،پاکستان عرب پارلیمنٹ کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،خطے میں ترقی ،خوشحالی کیلئے رابطہ کاری کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں ،اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے مسائل کو حل کرنے ،فلاح وبہبود کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی قیادت میں 11رکنی وفد پاکستان کا 5روزہ دورہ کرے گا۔ وفد یکم اگست کو پاکستان پہنچے گا اپنے اس دورے کے دوران عرب پارلیمنٹ کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ سطح قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب پارلیمنٹ ایک انتہائی اہم فورم ہے اور پاکستان عرب پارلیمنٹ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ کے صدر اور اٴْن کے وفد کے دورے سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے راہیں ہموار ہونگی اور یہی ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے رابطہ کاری کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے مسائل کو حل کرنے اور فلاح وبہبود کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے اس اٴْمید کا اظہار کیا کہ عرب پارلیمنٹ کے وفد کا یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہو گا اور مستقبل میں اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔