وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

بدھ 28 جولائی 2021 21:32

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ،ایئر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فضائی سرحدوںکی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہپاکستان ائیر فورس کے شاہین قوم کے ہیروہیں۔

(جاری ہے)

ایئرفورس کے جوانوں نے ملک کی فضا ئی سرحدوں کی ہمیشہ بہادری سے حفاظت کی ہے اور قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوںپر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے جب بھی ملک پر میلی نظر ڈالی تو پاک فضائیہ کے بہادروں نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قومی تعمیر کے شعبوں میں پاک فضائیہ کے بہترین کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تعلیم و صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔