ویکسین لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر، ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دی جائے گی
کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ،اجلاس میں ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے بینکوں ، دیگر اداروں میں خصوصی قطار اور سروس دینے اور ضروریات زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دینے پر غور
دانش احمد انصاری بدھ 28 جولائی 2021 20:03
(جاری ہے)
اجلاس میں لاہور کے پارکس تفریحی مقامات پر بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد اور سرکاری خدمات کی فراہمی ماسک پہننے سے مشروط کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر لاہور نے ویکسین نہ لگوانے والوں کو نئی یا تبدیل شدہ سم جاری نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایسے افراد پر پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین کے سفر پر بھی پابندی لگانے کا اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ’ویکشی نیشن نہ کروانے والوں کے ڈومیسائل، پیدائشی سرٹیفیکٹ سمیت دیگر خدمات محدود کردی جائیں گے‘۔اجلاس میں ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے بینکوں ، دیگر اداروں میں خصوصی قطار اور سروس دینے اور ضروریات زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دینے پر بھی غور کیاگیا۔کمشنر لاہور نے کرونا ایس او پیز اور بالخصوص ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی جبکہ مارکیٹس میں دکانداروں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ جبکہ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متعین کیے جانے والے ایس او پیز پر عمل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.