Live Updates

آئندہ الیکشن میں سندھ حکومت تحریک انصاف بنائے گی، فواد چودھری

سندھ سے قومی اسمبلی کی بڑی تعداد میں نشستیں بھی نکالیں گے، جلد سندھ کے بڑے بڑے سیاستدان پی ٹی آئی کا رخ کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 جولائی 2021 21:15

آئندہ الیکشن میں سندھ حکومت تحریک انصاف بنائے گی، فواد چودھری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سندھ حکومت تحریک انصاف بنائے گی، سندھ سے قومی اسمبلی کی بڑی تعداد میں نشستیں بھی نکالیں گے، جلد سندھ کے بڑے بڑے سیاستدان  پی ٹی آئی کا رخ کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواج بن گیا ہے کہ الیکشن جیتیں تو ٹھیک اور ہار گئے تو دھاندلی ہوئی، پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں فیصلے ہوں گے، اپوزیشن اورہمارا یہ رول ہے کہ ہم یہ طے کرلیں کہ ہم نے الیکشن کیسے کرانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اللہ صحت دے،  شہبازشریف کا گروپ خاموش نہیں بہت ایکٹو ہے، شہبازشریف کا گروپ اسلام آباد کی راہداریوں میں ہر جگہ ملے گا، وہ اپنا کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے گھبرا گئے ہیں، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا سندھ میں حکومت بنانے کی منصوبہ بندی ہے، سندھ سے قومی اسمبلی کی نشستیں نکالیں گے، ابھی ارباب غلام رحیم تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ابھی سندھ سے مزید بڑے لوگ آئیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ہر الیکشن چوری ہوا ہے، اب الیکشن محفوظ نہیں رہے، ریاست نے فیصلہ کرلیا ہےکہ الیکشن کا فیصلہ ہم کریں گے عوام نہیں، آزاد کشمیر ہمیشہ وفاقی حکومت کے ساتھ جاتا ہے یہ بات درست ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیری عوام نے 5 لاکھ سے زیادہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے ہیں، کشمیر میں تحریک انصاف کو 6 لاکھ ووٹ پڑے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں فتح بہت عارضی ہے، ہمارے ہر جلسے میں کشمیر پر ہی بات ہوئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات