Live Updates

’’مریم نواز کی کرونا وائرس رپورٹ پر شک ہے،کہیں یہ ابا حضور جیسی رپورٹ تو نہیں‘‘

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فرودوش عاشق اعوان کی مریم نواز کی کورونا رپورٹ پر تنقید، دلچسپ مشورہ دے دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 28 جولائی 2021 21:57

’’مریم نواز کی کرونا وائرس رپورٹ پر شک ہے،کہیں یہ ابا حضور جیسی رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28جولائی 2021) مریم نواز کی کرونا وائرس رپورٹ پر شک ہے،کہیں یہ ابا حضور جیسی رپورٹ تو نہیں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فرودوش عاشق اعوان کی مریم نواز کی کورونا رپورٹ پر تنقید، دلچسپ مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے رہنما ن لیگ مریم نواز کے کرونا وائرس رپورٹ پر شک کا اظہار کردیا۔

آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے والی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان پر تنقید کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی کرونا وائرس رپورٹ شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں تو تنہائی میں اپنی اداؤں پر غور کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے رہنما مسلم لیگ نون کو مزید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہیں ابا حضور جیسی رپورٹ تو نہیں۔کچھ دیر قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس پر انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں انتہائی متحرک رہیں اور انہوں نے متعدد جلسوں سے خطاب کیا تھا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے والی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس پر انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ لکھا کہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں انتہائی متحرک رہیں اور انہوں نے متعدد جلسوں سے خطاب کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات