حمزہ شہباز کاراولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارشوں سیجانی و مالی نقصان پر افسوس کااظہار

اربن فلڈنگ اور طوفانی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود ہنگامی اقدامات کا نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے‘قائد حزب اختلاف

بدھ 28 جولائی 2021 23:20

حمزہ شہباز کاراولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارشوں سیجانی و مالی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربن فلڈنگ اور طوفانی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود ہنگامی اقدامات کا نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی ہے،محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے رواں سال معمول سے زیادہ بارشوں کا قبل از وقت بتا چکے ہیں،پنجاب حکومت نے اس ضمن میں تصویریں کھنچوانے اور بیانات جاری کرنے کے علاوہ کیا کام کیے ہیں ۔

ڈیرہ غازی خان، ملتان ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے لئے حکومتی اقدامات خبروں اور ٹی وی تک محدود ہیں،مون سون سے پہلے برساتی نالوں، ڈرین اور واٹر چینلز کی صفائی پر توجہ نہ دینے سے پنجاب کے شہروں کو خطرے کا سامنا ہے۔