مہران یونیورسٹی جامشورو اور خیرپور میں داخلے کے لئے 6 اگست تک کی توسیع

بدھ 28 جولائی 2021 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں داخلے کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ میں 6 اگست 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے، جامعہ مہران کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال 2021-22 میں داخلے کے امیدوار اب اپنی آن لائن رجسٹریشن 6 اگست 2021 تک کرا سکتے ہیں، مزید تفصیلات کے لئے جامعہ مہران کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔