Live Updates

چوہدری خالد جاوید آرائیں رہنما تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر پی پی 210، کی سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب کیپٹن اورنگزیب سے سی ایم آفس میں ملاقات ،علاقائی مسائل زیر غور لائے گئے

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعرات 29 جولائی 2021 12:10

چوہدری خالد جاوید آرائیں رہنما تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر پی پی 210، کی ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) چوہدری خالد جاوید آرائیں رہنما تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر پی پی 210، نے سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب کیپٹن اورنگزیب سے سی ایم آفس لاہور میں ملاقات کی اور علاقائی مسائل زیر غور لائے گئے ملاقات میں  جہانیاں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے پر ا چوہدری خالد جاوید آرائیں نے تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جہانیاں کو ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے  جہانیاں کے شہری مسائل سے دوچار ہیں علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اس لیے سڑکیں، آر او پلانٹ، ایمبولینس، سیوریج سولنگ سکولوں کی آپ گریڈیشن کے لیے جلد ازجلد فنڈز جاری کیے جائیں سیکرٹری ٹو سی ایم کیپٹن اورنگزیب نے جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر چوہدری خالد جاوید نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد ارشد آرائیں ملاقات میں موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات