چمن ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی اپنے گزرگاہ سے موت کے کنویں ختم نہ کرسکا

Hazrat ali attar حضرت علی عطار جمعرات 29 جولائی 2021 12:15

چمن ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی اپنے گزرگاہ سے موت کے کنویں ختم ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) تفصیلات  کے مطابق چمن بازار سے کئی دیہاتوں کو ملانے والی اہم شاہرہ روغانی روڈ پر کئی سالوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے شاہرہ پر بڑے بڑے کڈھے پڑنے سے موت کے کنویں بن گئے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ اس راستے سے کسی مریض کو ہسپتال تک پہنچانا کسی عزاب سے کم نہیں ہے جبکہ اس شاہرہ پر جمعیت علماء اسلام  سے تعلق رکھنے والا نومنتخب رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کا گھر بھی واقع ہے جبکہ یہ شاہرہ چمن کیڈٹ کالج اور چمن ماسٹر پلان کو بھی ملاتی ہیں مگر منتخب رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے آج تک اس کی تعمیر و مرمت پر کوئی توجہ نہیں دیا .روغانی روڈ کی حالت زار پر عوام کی ووٹوں سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور دیگر متعلقہ اداروں کی کار گردگی پر سوالیہ نشان ہے عوام نے وزیر اعلی جام کمال خان سے اپیل کی کہ خدارہ اس روڈ پر جلد تعمیر و مرمت کا کام شروع کرے تاکہ روزانہ سفر کرنے والوں کی مشکلات کم ہوسکیں�

(جاری ہے)