جلعسازی سے رہائشی پلاٹ ہتھیانےکا الزام چار ماہ سے بزرگ میاں بیوی سرکاری دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی سےانصاف کی اپیل

Mahboob Aslam محبوب اسلم جمعرات 29 جولائی 2021 12:33

جلعسازی سے رہائشی پلاٹ ہتھیانےکا الزام چار ماہ سے بزرگ میاں بیوی سرکاری ..
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) جلعسازی سے رہائشی پلاٹ ہتھیانےکا الزام پر زبیدہ بیگم اور انکےشوہر ربنواز وارڈ نمبر 10 محلہ سادات لودھراں کےرہائشی نے بتایا کہ انہوں نے زندگی بھر کی جمع پونجی سے شہر میں پانچ مرلہ کا رہائشی پلاٹ لیا جس کو بعد میں اپنی بیٹی رضیہ بی بی کےنام انتقال کرنا چاہتے تھے اسی حوالےسےجب وہ اراضی ریکارڈ سنٹر پہنچے تو وہاں پرانکی ملاقات ظفراقبال ولد نصیر بخش وہیا سکنہ بوہڑ بوگھے شاہ سے ہوئ جس کو وہ پہلے س.

(جاری ہے)

  جانتے تھے زبیدہ بی بی نےبتایا کہ ظفراقبال نے کہا کہ آپ بزرگ ہو آئے میں آپ ک اکام کر دیتا ہوں اور اسکے بعد ہمیں جھانسہ دے کر پلاٹ ہماری بیٹی کےنام کرانےکی بجائے اپنے نام انتقال کرالیا جس میں دیگر ملزمان محمدنوازاحمدحسن فلک شیرظہوراحمداورحلقہ پٹواری شاہدنواز اور تحصیلیدار سمیت سازباز ہوگیے اورہم سےہماری اکلوتی جائیداد ہماری بزرگی کاسہارا چھین لیاگیابزرگ جوڑے نےبتایاکہ وہ بیماراورلاچارہیں انکی کفالت کرنےوالاکوئ نہیں اورچارماہ سے مختلف دفاترکے دھکےکھانے پر مجبور ہیں جبکہ کہیں سے انصاف ملتا دیکھائی نہیں دےرہا بزرگ شہریوں نے کمشنرملتان ڈپٹی کمشنرلودھراں اور ڈی پی او لودھراں نوسر باز افرادکےخلاف کاروائی کامطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :