بسلسلہ آمد محرم الحرام ڈی پی او لیہ سید علی رضاکی لائسنسداران جلوس ومنتظمین مجالس کے ساتھ میٹنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 جولائی 2021 14:05

بسلسلہ آمد محرم الحرام ڈی پی او لیہ سید علی رضاکی لائسنسداران جلوس ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجد رندھاوا) بسلسلہ آمد محرم الحرام ڈی پی او لیہ سید علی رضاکی لائسنسداران جلوس ومنتظمین مجالس کے ساتھ میٹنگ ، محرم الحرام میں مجالس اور جلوس ہائے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ، علماءکرام اور ذاکرین حضرات اپنے بیانات ،خطبات میں امن ،بھائی چار ے ،صبر اور براداشت کو فروغ دیں ،امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لیہ
تفصیلا ت کے مطابق بسلسلہ آمد محرم الحرام ڈی پی او لیہ سید علی رضاکی ممبران امن کمیٹی اور لائسنسداران جلوس ومنتظمین مجالس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کےلئے مختلف امور زیر بحث لائے گئے، ڈی پی او لیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اورجلوس ہائے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں،کسی بھی ناخوشگوار وقوعہ سے بچنے اور امن کو قائم رکھنے کےلئے لیہ پولیس کی جانب سے تمام وسائل برﺅے کا ر لائے جا رہے ہیں،محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے، علماءکرام اور ذاکرین حضرات امن کے فروغ کےلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں،اپنے بیانات ،خطبات میں امن ،بھائی چار ے ،صبر اور براداشت کو فروغ دیں،نفرت اور شر انگیز بیانات سے گریز کریں ،پولیس کے ساتھ تعاو ن کریں اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں، شہر کا امن خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،دوران میٹنگ شرکاءکی جانب سے سکیورٹی کے لئے پیش آنے والے مسائل اور تجاویز پیش کی گئی، ڈی پی او نے تجا ویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ۔