مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں، فیصل کریم کنڈی

عمران نیازی حکومت میں ہونے والی پر کرپشن میں نیب سہولت کار ہے ، ترجمان پیپلز پارٹی

جمعرات 29 جولائی 2021 14:51

مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں، فیصل کریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںفیصل کریم کنیڈ نے کہاکہ عمران خان کی تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغہ حسن کار کردگی ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان بن چکی ہے ، گندم اور چینی اسکینڈل سامنے آنے پر نیب اندھا ،گونگا اور بہرا بن گیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی حکومت میں ہونے والی پر کرپشن میں نیب سہولت کار ہے ۔