گزشتہ ماہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ملک کو کورونا ویکسین کے بحران کا سامنا کرنا پڑا، شیری رحمن

اب وزارت خزانہ نے ویکسین خریدنے کے لئے وزارت صحت کی درخواست مسترد کر دی ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی

جمعرات 29 جولائی 2021 14:56

گزشتہ ماہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ملک کو کورونا ویکسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) گزشتہ مہینے وفاقی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ملک کو کورونا ویکسین کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ ویکسین بحران کے نتیجے میں دوسری خوراک میں تاخیر ہوئی، اب وزارت خزانہ نے ویکسین خریدنے کے لئے وزارت صحت کی درخواست مسترد کر دی ہے، یہ اقدام ویکسین کے نئے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کب تک دیگر ممالک سے عطیہ میں ملی ویکسین پر انحصار کرے گی کورونا کی چوتھی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ملک بھر میں ویکسینیشن ڈرائیو کو مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے،حکومت سنجیدگی دکھائے۔

متعلقہ عنوان :