Live Updates

بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں شدید بارشیں، ہزارہا مہاجرین بے گھر

بارہ ہزار مہاجرین اور ڈھائی ہزار کیمپ متاثر ہوئے ، ابھی تک صرف پانچ ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

جمعرات 29 جولائی 2021 14:56

بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں شدید بارشیں، ہزارہا مہاجرین بے گھر
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) بنگلہ دیش کے جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث وہاں آباد روہنگیا مہاجرین کی کئی بستیاں بہہ گئیں، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوکس بازار کے علاقے میں تیس سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں لگ بھگ آٹھ لاکھ روہنگیا مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے لیے بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی ۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق تازہ بارشوں سے فوری طور پر بارہ ہزار مہاجرین اور ڈھائی ہزار کیمپ متاثر ہوئے ، ابھی تک صرف پانچ ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات