امریکی وزیر دفاع کا ویت نام کا دورہ، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

امریکا ویت نام جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھے گا،مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعرات 29 جولائی 2021 14:57

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن ویت نام کے دورے پر ہیں، جہاں ہنوئی میں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے ۔دونوں نے چین کے تناظر میں عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

دونوں وزرائے دفاع نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے، جس کے تحت امریکا ویت نام جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھے گا۔ لائڈ آسٹن نے فان وان گیانگ کو یقین دہانی کرائی کہ بحری فوج اور دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں امریکا ویت نام کی مدد کرے گا۔ امریکی وزیر دفاع فلپائن اور سنگا پور کے دورے کے بعد بدھ کو ہی ہنوئی پہنچے تھے۔