طالبان کی پیش قدمی سے افغان حکومت کو خطرہ لاحق ہے،امریکی واچ ڈاگ

دوحہ امن معاہدے سے پہلے کے تین ماہ طالبان نے 6,700 افغان اہداف پر حملے کیے ،رپورٹ

جمعرات 29 جولائی 2021 14:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ایک امریکی واچ ڈاگ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے حملوں کے پیش نظر افغان حکومت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یو ایس انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں کہاگیاکہ دوحہ امن معاہدے سے پہلے کے تین ماہ طالبان نے 6,700 افغان اہداف پر حملے کیے جبکہ معاہدے کے بعد سن 2020 میں ستمبر تا نومبر حملوں کی تعداد 13,242 رہی۔ رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ گرچہ امریکا اور طالبان کی امن ڈیل کے مقاصد میں کابل حکومت اور طالبان کو قریب لانا شامل تھا مگر ہوا اس کے برعکس اور طالبان نے افغان اہداف پر حملے بڑھا دیے ہیں۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک یا زخمی بھی ہوئے۔