ہٹیاں بالا‘ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ

جمعرات 29 جولائی 2021 14:59

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی حلقہ سات ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا سید علی اصغر کاظمی نے کہا کہ حلقہ نمبر سات کے جملہ عوام اور جماعت اسلامی حلقہ سات کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ اگر ہمیں حلقہ سات سے کئی وجوہات کی بنا پر جماعت اسلامی کم ووٹ پڑے لیکن گھر سے گھر تک الیکشن کمپین میں عوام نے جس طرح محبت او رحوصلہ افزائی کا مظاہرہ کیا اس پر جماعت اسلامی حلقہ سات سارے عوام کا شکر یہ ادا کر تی ہے اور یقین دلاتا ہے کہ جماعت اسلامی حلقہ سات مستقبل میں نہ الیکشن سے بھاگے گی اور نہ ہی کسی بھی جماعت سے اتحاد کر ے گی جماعت اسلامی حلقہ سات کے امیدوار اسمبلی سید علی عماد الاسلام ایڈووکیٹ ہمہ وقت حلقے میں دستیاب ہو نگے اور عوام حلقہ کی ہر طرح کی مدد جاری رکھیں گے عدالت ہو یا کچہری تھا نہ،ہو یا دیگر محکمہ جات ہر مشکل کی گھڑی میں امیدوار حلقہ ساتسید علی عماد الاسلام ایڈووکیٹ حلقے کے عوام کے شانہ بشانہ ہو نگے جماعت اسلامی حلقہ سات اگست کے پہلے ہفتے میں اپنے دعوتی تنظمی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے اس سے پہلے جلد ورکر ز کا بڑامشاورتی کنو نشن بلایا جائے گا جس مین ہر وارڈ کی سطع پر مقامی جماعتیں ہر وارڈ کی سطع پرالاخدمت فاونڈ شن آزاد کشمیر کے یونٹ بنائے گی اور مسائل سے آگاہی کے لیے جملہ معاملات کے حل اور مقامی تنازعات مسائل کو حل کرنے کے لیے مقامی کمیٹی بنائے گی تاکہ چھوٹے چھوٹے مقامی تنازعات کو مقامی سطح پر حل کیا جاسکے تا کہ عوام تھانہ کچہری کے چکروں سے بچ سکے ہر وارڈ میں عوامی ایکشن کمٹیاں بنائی جائیں گی جو کے اپنے مفادات اور ضروریات کا دفا ع کر سیکں اور جیتنے والے ممبر اسمبلی اور حکومت اپنے مطالبات اور حقوق حا صل کر نے میں کردار ادا کر سکیں امید ہے کی عوام حلقہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کہ ان مصالتی اور ایکشن کمیٹیوں میں بھر تعاون کر یں گے امیر جماعت اسلامی حلقہ سات نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا جن جن حضرات نے جماعت اسلامی کو ووٹ دئیے ہم ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جماعت اسلامی حلقہ سات کے امیدوار اسمبلی سید علی عماد الاسلام ایڈووکیٹ بھی گائوں گائوں جا کر شکریہ ادا کر یں گے سید علی اضعر کاظمی نے کہا میں بالخصوص وادی لیپا کی ٹیم کا شکر یہ ادا کر تا ہوں جہنوں نے ڈور ٹو دور کمپین میں ہماری مدد کی بالخصوص فاروق احمد عباسی کی پو ری ٹیم کا شکر یہ ادا کرتے ہیں فاروق احمد عباسی نے جس جان فشانی سے محنت کی اس سے ہمارے حوصلے بلند ہو ہوئے فاروق عباسی کا کر دار جماعت اسلامی میں ایک مثالی کر دار ر ہا ہے انھوں نے کہا کہ یوسی گجر بانڈی سے صوبیدار(ر) چوہدری محمد شفیع چوہدری محمد سلمان ممبر ،سید عاشق حسین شاہ،اور سید حاکم علی شاہ کے بھی شکر گزار ہیں چک ہا مہ سے سید علی اصضر شاہ، سید مبارک حسین، شاہ، عبد القیوم بن یو نس کا تہہ و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تمام عوام علاقہ کی یقین دلاتے ہیں کی جماعت اسلامی ہمیشہ ہ آپ کی خدمت میں پیش پیش رہے گی اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو-