ہائی کور ٹ نے وفاقی نظامت تعلیمات اور وزارت تعلیم کو تین اگست کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

جمعرات 29 جولائی 2021 14:59

ہائی کور ٹ نے وفاقی نظامت تعلیمات اور وزارت تعلیم کو تین اگست کیلئے ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز کی مستقلی سے متعلق کیس میں وفاقی نظامت تعلیمات اور وزارت تعلیم کو تین اگست کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس محسن کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے کہاکہ اس عدالت کے فیصلے کے مطابق ان اساتذہ کو 90 دن کے اندر پوسٹنگ آرڈر جاری ہونے تھے۔

عدالت نے کہاکہ کیا ایف ڈی ای اور وزارت نے ان کے نوٹیفکیشن میں سے کسی کو پوسٹنگ کر دی ہی ۔وکیل اساتذہ نے کہاکہ کچھ کو نوٹیفکیشن جاری ہوئے جس کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں،عدالت نے ثبوت واپس کرتے ہوئے کہا ائندہ سماعت پر دوسرے فریقین کے سامنے دیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ امتیازی سلوک ریکارڈ پر ہے۔ دور ان سماعت خاتون ٹیچر روتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اور کہاکہ فیصلے سے پہلے ہو یا بعد میں امتیازی سلوک تو ہے۔

خاتون لیکچرر نے کہاکہ ایف ڈی ای نے نا صرف سینکڑوں اساتذہ،لیکچرز کو پوسٹنگ آرڈر جاری کیے ہیں،ہمیں بھی 10 دس بارہ 12 سال ہو گئے ہمارا کیس ایف پی ایس سی کیوں بھیجا جارہا ہی ۔خاتون نے کہاکہ میرے ساتھ کے ملاذمین جو میری ہی نوٹیفکیشن کی لسٹ میں شامل تھے ان کو پوسٹنگ آرڈر جاری ہوگئے مجھے نہیں ۔عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تین اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :