Live Updates

سند یافتہ مجرموں کاسیاست سے صفایا ہو رہا ہے،مراد سعید کی سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں کامیابی پرکارکنوں کو مبارکباد

جمعرات 29 جولائی 2021 15:01

سند یافتہ مجرموں کاسیاست سے صفایا ہو رہا ہے،مراد سعید کی سیالکوٹ ضمنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں سند یافتہ مجرموں کاسیاست سے صفایا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںسیالکوٹ سے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کے بعد سیالکوٹ کے عوام نے بھی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ سیالکوٹ کے عوام نے بھی عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے ہر حصے میں سند یافتہ مجرموں کا سیاست سے صفایا ہو رہا ہے۔ انشااللہ سند ھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے قیام سے پورے ملک کی سیاست مجرموں سے ہمیشہ کے لئے پاک ہو جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات