میٹرو بس پل کے نیچے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جمعرات 29 جولائی 2021 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اچھرہ کے علاقہ مسلم ٹائون موڑ کے قریب میٹرو بس پل کے نیچے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

32 سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ 32 سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا۔ ایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔