ملزمان نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر خاندان کی لڑکیوں کی تصاویر منگوا لیں

14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 جولائی 2021 15:19

ملزمان نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر خاندان کی لڑکیوں کی تصاویر ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جولائی 2021ء) 14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے 14 سالہ لڑکے کو بلیک میل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کو بچے کی والدہ نے بتایا کہ خاوند روزگار کے لیے برطانیہ میں ہیں۔بیٹے نے سہمے ہوئے انداز میں بتایا کہ علاقے کے رہائشی عثمان نے اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ، زبردستی کی اور نازیبا ویڈیو و تصاویر بنائیں۔

اب وہ مسلسل بلیک میل کر رہا ہے ، رقم بھی لیتا رہا ہے اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے،لڑکے نے بتایا کہ ملزمان نے ڈرا دھمکا کر اس سے خاندان کی لڑکیوں کی تصاویر بھی منگوائیں تاکہ انہیں بلیک میل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ملزمان کہتے رہے کہ تمام مواد علاقے کے رہائشی کے پاس محفوظ ہے۔مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور بلیک میل کرنے والا مواد برآمد کرکے تلف کیا جائے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او کلر سیداں قیصر ستی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں صورتحال مزید واضح ہو گی،واضح رہے کہ ملک میں چھوٹے بچے بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات دن بہ دن بڑھتے چلے جا رہے ہیں، گزشتہ روز ملتان میں زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جب اپنی بیماری بیٹی کو دم کروانے کیلئے آنے والی خاتون کو پیر نے ساتھی سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں کی رہائشی خاتون گلناز بی بی نے پولیس کو جمع درخواست میں الزام لگایاکہ اس کی بچی کو دم کرنےگھر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی درخواست پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی