طالبان افغان صوبے ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل

طالبان نے قندھار شہر میں واقع حامد کرزئی کے فارم ہائوس پر بھی قبضہ کر لیا ہے،ذرائع

جمعرات 29 جولائی 2021 16:10

طالبان افغان صوبے ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) افغانستان میں طالبان کے مختلف اضلاع میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طالبان ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل ہو گئے ۔ادھرغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبائی کونسل کے سربراہ عطا اللہ افغان نے بتایا کہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں شہر کے بڑے حصے پر طالبان قابض ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لشکرگاہ شہر کے پانچویں ضلع پر بھی طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور جھڑپوں کے دوران پولیس چیف بھی ہلاک ہو گیا۔

طالبان نے لشکرگاہ کو باقی علاقوں سے ملانے والے دو اہم پل بھی تباہ کردیے۔دوسری جانب قندھار شہر میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے اور شہر کے تیسرے ضلع میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ طالبان نے قندھار شہر میں واقع حامد کرزئی کے فارم ہائوس پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔