عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پانچ فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا، عراقی آرمی

جمعرات 29 جولائی 2021 16:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم ہیلی کاپٹر کو آپریشن کے دوران میزائل لگا یا پھر فنی خرابی کے باعث نیچے گرا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :