بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی املاک مسماری اور کھدائی کی مہم

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بلڈوزروں کے ساتھ القدس کے متعدد مقامات پرکھدائی کی،ذرائع

جمعرات 29 جولائی 2021 16:10

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی املاک کی مسماری اور قیمتی اراضی کی کھدائی کی مہم شروع کی اور کئی مقامات پر فلسطینیوں کی اراضی پر کھدائی کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بلڈوزروں کے ساتھ القدس کے متعدد مقامات پرکھدائی کی اور فلسطینیوں کی املاک مسمار کیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قابض فوج نے شمالی قلندیہ میں کار پارکنگ کے قریب فلسطینیوں کی متعدد دکانیں مسمار کردیں۔ادھر قابض فوج نے القدس میں الرام کے مقام پر دوار ابو شہید چوک میں فلسطینیوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی کی۔ادھر اسرائیلی فوج نے الطور میں گھوڑوں کا ایک اسطبل بھی مسمار کردیا۔

متعلقہ عنوان :