شہدا کا خون وطن عزیز کی سرحدوں کی تشکیل کا ذریعہ ثابت ہوگا، حماس

شہدا کا پاک خون وطن کی آزادی اور اس کی سرحدوں کا نقشہ تیار کرے گا،ترجمان حازم قاسم

جمعرات 29 جولائی 2021 16:10

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا وطن عزیز کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدوں کے تعین کا ذریعہ ثاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے شادی سلیم کی شہادت پر ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

شہدا کا پاک خون وطن کی آزادی اور اس کی سرحدوں کا نقشہ تیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری قوم عشروں سے قربانیاں دیتی چلی آ رہی ہے۔ ہم وطن کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ بیتا کے مقام پر فلسطینیوں نے قابض دشمن کے خلاف ہمیشہ زندہ رہنے والا انقلابی معرکہ انجام دیا ہے۔ شہدا وطن کی آزادی اور حق واپسی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر راہ ہموار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :