اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید

بیتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 سالہ شادی عمر سلیم شہید ہوگیا،فلسطینی وزارت صحت

جمعرات 29 جولائی 2021 16:10

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 سالہ شادی عمر سلیم شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے سلیم کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعتراف کیا تھا۔خیال رہے کہ ستر روز قبل بیتامیں جبل الصبیح کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبل ابو صبیح کے قریب فلسطینی شہری عمیر سلیم کو گھات لگا کر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کرگرگیا اور جام شہادت نوش کرگیا۔

متعلقہ عنوان :