Live Updates

جہانگیر ترین کی امیر بخش بھٹو کی رہائش گاہ آمد ،سردار ممتاز بھٹو کی وفات پر تعزیت کی

جمعرات 29 جولائی 2021 16:21

جہانگیر ترین کی امیر بخش بھٹو کی رہائش گاہ آمد ،سردار ممتاز بھٹو کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نواب امیر بخش بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد اور سابق وزیر اعلی سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر جہانگیر ترین نے کہا کہ سردار ممتاز بھٹو ایک بااصول اور ایماندار سیاستدان تھا جس نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بہتری کیلئے بہت سارے کام کیے۔ اس کا انتقال سیاست کا بڑا نقصان ہے اس نے کہا کہ ممتاز بھٹو کو اس کی خدمت اور جدوجہد کی بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے صاحب زادے امیر بخش بھٹو سے ھمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالی ممتاز علی بھٹو کی مغفرت فرمائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات