عدالت نے نجی بینک سے قرضہ لینے کے مقدمہ میں مجرم سید انیس حسن کو مجموعی طور پر 13 برس قید کی سزا سنا دی

جمعرات 29 جولائی 2021 16:26

عدالت نے نجی بینک سے قرضہ لینے کے مقدمہ میں مجرم سید انیس حسن کو مجموعی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اسپیشل بینکنگ عدالت نے پراپرٹی کے جعلی کاغذات کے عوض نجی بینک سے قرضہ لینے کے مقدمہ میں مجرم سید انیس حسن کو مجموعی طور پر 13 برس قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

کراچی میں اسپیشل بینکنگ عدالت نے پراپرٹی کے جعلی کاغذات کے عوض نجی بینک سے قرضہ لینے کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرم سید انیس حسن کو مجموعی طور پر 13 برس قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر دو کروڑ بیالیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ مجرم کیخلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مجرم انیس نے 2011 میں لاہور کی جعلی پراپرٹی دستاویزات کے عوض نجی بینک سے قرضہ حاصل کیا تھا۔