سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل پر ایڈوکیٹ شمیم احمد و دیگر کی سزاؤں کیخلاف اپیل پر جیل حکام کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 29 جولائی 2021 16:26

سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل پر ایڈوکیٹ شمیم احمد و دیگر کی سزاؤں کیخلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل پر ایڈوکیٹ شمیم احمد و دیگر کی سزاؤں کیخلاف اپیل پر جیل حکام کو کل جمعے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو اقدام قتل پر ایڈوکیٹ شمیم احمد و دیگر مجرموں کی سزاں کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار کے صدور اور وکلا کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی۔

مدعی مقدمہ رفیق بھی پیش پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے موقف دیا کِہ میرٹ پر اپیل چلانے سے پہلے فریقین کو بات چیت کا موقع دیا جائے۔ ہم مدعی سے صلح اور معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم معاملے کو حل کرنے کی خاطر معذرت کیلیے تیار ہیں۔ جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے مدعی کون ہیں کہاں ہیں روسٹر پر آئیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ مجرموں کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اپ سے معافی مانگنے اور ہرجانہ دینے کے لئے تیار ہیں۔

مدعی کو حق ہے کہ وہ سمجھوتے کی پیشکش کا جائزہ لے، سمجھوتہ نہ ہوا تو پیر سے میرٹ پر کیس سنا جائیگا۔ مدعی رفیق نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے پریشان ہوں'کاروبار تباہ ہوگیا۔ وکیل رہنما نے موقف دیا کہ زر تلافی دینے کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا اصل موقف جاننے کیلئے آج جمعے کے روز مجرموں کو جیل سے طلب کرلیا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ مجرم شمیم ایڈووکیٹ کو جمعہ کے روز عدالت پیش کیا جائے۔ مجرموں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سزائیں سنائی تھیں ۔ مجرم ایڈووکیٹ شمیم احمد کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ وکیل کو سزا سنانے پر وکلا نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی تھی۔ مجرموں کی جانب سے وکلا کی بڑی تعداد نے وکالت نامے داخل کر دیئے۔