جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے صلاح الدین حیدراور غلام حیدرشیخ کے وفات پرتعزیت کا اظہار

جمعرات 29 جولائی 2021 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے معروف صحافی، سابق صوبائی وزیراطلاعات صلاح الدین حیدر کی وفات پر گھرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، دریں اثناء جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے جماعت اسلامی کے رکن اورپی ٹی وی کے سابق اسکرپٹ ایڈیٹر غلام حیدر شیخ کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار ،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :