ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی زیر صدارت بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی سربراہان کا تعارفی اجلاس

وسائل کا غلط استعمال اور عوامی خدمات کے کاموں میں غفلت ،کوتاہی اور لاپرواہی کو قطعی برداشت نہیں کروں گا ،محمد بخش دھاریجو

جمعرات 29 جولائی 2021 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد بخش راجہ دھاریجو نے کہا کہ فرائض کی انجام دیہی میں ایمانداری اور دیانتداری کا قائل ہوں ،وسائل کا غلط استعمال اور عوامی خدمات کے حوالے سے کاموں میں غفلت ،کوتاہی اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کرونگا ۔تعمیر و ترقی اور عوامی خدمات کے سفر کو تیز کرنے کے لئے ادارے کا قوت بخش ہونا ضروری ہے ادارے کی مضبوطی اور مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ٹیکس نیٹ ورک کو فعال اور زرائع آمدن کو بڑھا یا جائے ،افسران و ملازمین دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ارشد وارث اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ڈائریکٹرز موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر محمد بخش راجہ دھاریجو نے افسران سے کہاکہ وہ اپنا کام ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں ،سرکاری وسائل کا غلط استعمال ،کمیشن سمیت دیگر غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کیا جائیگا انہوںنے کہاکہآپ جس ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں اس کا براہ راست تعلق عوام سے ہے لہذا آپ پر فرض ہے کہ اپنے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوںنے کہاکہ حکمت عملی کے بغیر اور حکمت عملی کے ساتھ کئے جانے والے کاموں میں بڑا فرق ہوتا ہے علاقائی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے عوامی تجاویز اور مشاورت کے ساتھ حکمت عملے طے کرکے اقدامات کئے جائیں ،ڈپٹی کمشنر کورنگی و ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد بخش راجہ دھاریجو نے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈ ،پارکس اینڈ سروسز ،M&E،میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجاویز پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ورکننگ کرکے کاموں کے ھوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیں انہوںنے M&Eڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ضلعی حدود میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسٹریٹ لائٹس کی تعداد کتنی ہیں سروے کی جائے ان میں کتنی فعال اور کتنی غیر فعال ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیںجبکہ بلڈنگ اینڈ روڈ اور پارکس اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی بھی بلڈنگوں و روڈز اور پارکس ،گرین بیلٹس ،کھیل کے میدانوں کی تعداد کی تفصیلات کی فراہمی اور اس کی فعالیت کے لئے اقدامات کریں ،انہوںنے پارکس اور محکمہ سنیٹیشن میں ملازمین کی کم تعداد کو دوسرے محکموں میں موجود مطلوبہ تعداد سے زائد ملازمین سے پورا کرنے پر ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی انہوںنے ٹیکس ،ریکوری محکموں کو الگ الگ کام کرنے کے بجائے مشترکہ طور پر ایک محکمے کی صورت میں کام کرنے کی ہدایت دی ،اس موقع پر انہوںنے محکمہ میڈیکل اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی فعال بنا نے کے لئے استاف اور ادویات کی فراہمی کے لئے یقین دہانی کرائی ،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد بخش راجہ دھاریجو نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

دریں اثناء انہوںنے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کہ وہ خود اور ماتحت عملے کو کرونا سے بچائو کی ویکسین فوری لگوائیں جو بھی ملازم ویکسین نہیں لگوائیگا اس کی تنخواہ آئندہ ماہ بند کردی جائیگی ۔