چیئر مین سینٹ سے قائم اسپیکر قومی اسمبلی او ر گور نر بلوچستان سید ظہور آغا کی ملاقات ، بلوچستان سے متعلق مختلف امورپر غور

سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبے کی قسمت بدلے گی،ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا، صادق سنجرانی

جمعرات 29 جولائی 2021 16:33

چیئر مین سینٹ سے قائم اسپیکر قومی اسمبلی او ر گور نر بلوچستان سید ظہور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے اور صوبہ کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں ن جاری ترقیاتی منصوبے بھی زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبے کی قسمت بدلے گی،ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔گورنر بلوچستان نے چیئر مین سینیٹ کو صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ بلوچستان میں کرونا کی صورتحال سنگین ہو رہی ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے اور وبا کے خلاف عوام کیلئے آگاہی مہم چلانے پر زور دیا ۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔