مسلم کانفرنس کاحلقہ ایل اے 31 مظفر آباد 5 کی نشست پر مبینہ دھاندلی کا الزام ، احتجاجاً دھرنا دیدیا

جمعرات 29 جولائی 2021 16:33

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم کانفرنس نے حلقہ ایل اے 31 مظفر آباد 5 کی نشست پر مبینہ دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجاً دھرنا دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مسلم کانفرنس کے امید وار راجہ ثاقب مجید کی اپیل پر اسمبلی کے گیٹ پر مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا گیا ۔مظاہرین نے دارالحکومت مظفر آباد میں اسمبلی جانے والے مرکزی راستے کو احتجاجاً بند کر دیا ہے۔مظاہرین نے مظفر آباد تا اسلام آباد مرکزی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیئے بند کر دی۔مظاہرے کے باعث پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسمبلی گیٹ کے سامنے موجود رہی۔