سعودی عرب نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے لیے اہم اعلان کر دیا

صحت یاب ہونے والے مریض 10 روز کے بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں، جو آئندہ کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 29 جولائی 2021 16:15

سعودی عرب نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے لیے اہم اعلان کر ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2021ء ) سعودی عرب کی جانب سے کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اگرچہ کورونا کیسز کی گنتی میں کمی آئی ہے تاہم ابھی اس موذی وبا پر مکمل خاتمے کی منزل دُور ہے۔ سعودی عرب میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی 5 لاکھ20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے 10 روز بعد ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق تازہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کورونا سے صحت یابی کے 10 روز بعد ویکسین لگوانا انتہائی فائدہ مند رہے گا۔ جو لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ ویکسین کی خوراکیں لگوائیں۔ تاہم جن افراد کو کورونا ہو جاتا ہے، انہیں بعد میں ایک خوراک ہی کافی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ بیماری کے دوران ان کے جسم میں اس وائرس سے بچاؤ کے لیے اینٹی باڈیز کی اچھی خاصی مقدار جمع ہو جاتی ہے۔

اس سے پہلے کسی کورونا وائرس کے مریض کوصحت یاب ہونے کے 8 ماہ بعد ویکسین لگائی جاتی تھی۔ مملکت میں اب تک 6 سو کے لگ بھگ ویکسی نیشن سنٹرز کے ذریعے ویکسین کی دوکروڑ50 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ جن مقامی اور تارکین افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی، وہ پہلی فرصت میں رجسٹریشن کروا کر ویکسین لگوائیں اور خود کو محفوظ بنا لیں۔

مملکت میں ویکسین لگانے کا عمل دسمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے میں شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت مملکت میں کئی ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔ مملکت میں مقیم تمام مقامی اور غیر ملکی افراد کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملکت میں کورونا ویکسین لگوانے والے طلبہ کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق12 سال سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔