نور مقدم کے قاتل کو سزا اور عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز

‘گو فنڈمی’ مہم میں چند ہی گھنٹوں کے دوران حیرت انگیز طور پر 40 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 جولائی 2021 16:33

نور مقدم کے قاتل کو سزا اور عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2021ء) : سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قاتل کو سزا اور عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لیے بین الااقوامی سطح پر مہم شروع کی گئی تھی ‘گو فنڈمی’ مہم میں چند ہی گھنٹوں کے دوران حیرت انگیز طور پر 40 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہو گئی۔آن لائن چندہ مہم چلانے والے نے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر جمع کرنے کا کا ہدف مقرر کر رکھا ہے،نور مقدم کے ایک دوست کی جانب سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپیل کی تھی کہ ظاہر جعفر ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے،اس کے والدین کے پاس بہترین وکلاء اور قانونی ماہرین کی مدد حاصل کر لی ہے اور ان کے پاس وسائل ہیں کہ وہ اس جنگ کو بلامقابلہ کڑ سکیں۔

نور کے دوست کی حیثیت سے اس مہم کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ والدین اپنی بیٹی کو انصاف دلا سکیں،بدھ کے روز طارق غفار کی جانب سے شروع کی گئی مہم میں چند ہی گھنٹوں میں اچھی خاصی رقم جمع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس پیلٹ فارم کے ذریعے جمع ہونے والی تمام آمدنی نور کے  کیس میں براہ راست لڑنے کے لیے استعمال ہو گی۔ دوسری جانب نور مقدم قتل کیس میں پولیس کی زیر حراست ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ایک قومی اخبار میں نور مقدم کے اہل خانہ کے لیے تعزیتی پیغام شائع کروا دیا۔

اس پیغام میں کہا گیا کہ ہم نور مقدم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور اس سنگین جُرم کی مذمت کرتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہمارے پاس نور کے اہل خانہ اور دوست احباب کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ بحیثیت والدین اس وقت نور کے والدین جس اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں، اُس کا اندازہ بھی مشکل ہے۔ تعزیتی پیغام میں ظاہر جعفر کے والدین کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں نور کے اہل خانہ کے ہمراہ کھڑے ہیں ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس کیس میں قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تعزیتی پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ نور مقدم کے اہل خانہ کو ان کی بیٹی کے ساتھ کیا جانے والا سنگین جُرم اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو جھیلنے کا حوصلہ اور ہمت عطا کرے۔