الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، چودہ روز میں جواب طلب

جواب دیں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرکیوں نا پارٹی انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دے دی جائے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کا متن

جمعرات 29 جولائی 2021 18:21

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیرِ اعظم عمران خان ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 3 جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

شوکاز نوٹس پی ٹی آئی، تحریکِ لبیک پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو جاری کیا گیا ،عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان سے 14 روز میں اس حوالے سے جواب طلب کر لیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب دیں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرکیوں نا پارٹی انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دے دی جائے۔واضح رہے کہ عمران خان 13 جون 2021ء کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے میں ناکام رہے ۔الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔