Live Updates

عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں سندھ کے دورے کا امکان

جلسوں کا حتمی شیڈول سندھ اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں پیش ہوگا، ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کے دورے سے متعلق ٹاسک مل گیا

جمعرات 29 جولائی 2021 18:21

عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں سندھ کے دورے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں صوبہ سندھ کے دورے کا امکان ہے۔وزیراعظم مٹھی،بدین سمیت اندرون سندھ شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سندھ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اہم سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔جلسوں کا حتمی شیڈول سندھ اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں پیش ہوگا، معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کے دورے سے متعلق ٹاسک دے دیاگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات