ماضی میں کسی بھی حکومت نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو سہولت نہیں دی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد
ذمہ داری سنبھالنے کے بعدپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے بے شمارہیلتھ پروفیشنلز کو سہولت دی گئی ہے‘ وزیر صحت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس
جمعرات 29 جولائی 2021 19:15
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران آئی ٹی سیکشن میں کنٹریکٹ پر مزید ملازمین کی بھرتی کی منظوری کے علاوہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے زیادہ سے زیادہ سومندبنانے کیلئے مختلف تجاویزاور آراء پر غورکیاگیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو سہولت نہیں دی۔ذمہ داری سنبھالنے کے بعدپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے بے شمارہیلتھ پروفیشنلز کو سہولت دی گئی ہے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو ریکارڈ لون دئیے گئے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے رواں سال 354ہیلتھ پروفیشنلزکولون دئیے جاچکے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ہیلتھ پروفیشنلز کوادھاردینے نہیں بلکہ سہولت دینے اور سہارابننے کیلئے قائم کی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے فارماسسٹس کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرینگے۔فارماسسٹس کی بڑی تعدادذاتی کاروبارکیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سہولت حاصل کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے سودمندبنادیاہے۔ہیلتھ پروفیشنلزکی بہت بڑی تعدادروشن مستقبل کیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا رخ کررہی ہے۔نجی سیکٹرمیں عمدہ بلڈ بنکس بھی دیکھناچاہتے ہیں۔ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی خاطر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے لون کی معیادبھی بڑھادی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا پورٹ فولیو میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ابھی تک ڈاکٹرز،ہومیوپیتھک اور بی ڈی ایس سمیت دیگرشعبہ جات میں 400ملین کے قرضہ جات دئیے گئے ہیں۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا ورکنگ سکوپ بڑھاکرنجی سیکٹر کوپروموٹ کیاجائے گا۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبران ادارہ کی کاکردگی مزیدبہترکرنے کے حوالہ سے اپنی سفارشات پیش کریں۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشیدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی مزیدبہتربنائیں گے۔ڈاکٹرکرن خورشیدنے کہاکہ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے روشن مستقبل کی نئی راہیں متعارف کروارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.