Live Updates

رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں جہلم چیمبر آف کامرس میں عید ملن پارٹی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 29 جولائی 2021 17:34

رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں جہلم چیمبر آف کامرس میں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) جہلم چیمبر آف کامرس کو ان کی عمارت کی تعمیر کیلئے زمین فراہم کی جائے گی ، اس زمین کے بارے میں چیمبر مجھے آگاہ کرے میں انشاء اللہ پوری کوشش کر کے انہیں زمین کی فراہمی کو یقینی بناؤں گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے جہلم چیمبر آف کامرس میں اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جہلم چیمبر کے فاؤنڈر ڈاکٹر کوثر ناہید انور ، فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد انور ، صدر چیمبر عرفان لطیف قریشی ، سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود ، وقار شیخ ، سیکر ٹری جنرل شاہ زیب خان ، چیئر مین میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز ، ممبران ایگزیکٹو نعیم اقبال چشتی ، تنویر قریشی ، محمد نوید طالب ، چیئر مین UBGحاجی ندیم خان ، عمران مجید جنجوعہ ، ڈاکٹر ظہیر ، ملک سر فراز ، ماجد حسین ، راجہ سجاد اختر ، اسحاق ڈار کے علاوہ تمام دیگر شرکاء موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ تحصیل دینہ و سوہاوہ کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمال انڈسٹریز میں سوئی گیس کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے میں بھر پور کوشش کر رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت موجودہ وسائل کے مطابق عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہے اور انشاء اللہ میرے حلقہ کے تمام لوگوں کو ریلیف ملے گا جبکہ میں اپنے تمام لوگوں کے مسائل حل کر کے ان کا قرض اتاروں گا اس کے بعد ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور چوہدری فرخ الطاف ایم این اے تمام ارکان میں گھل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل پوچھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات