Live Updates

سندھ میں جنگل کا قانون چل رہا ہے۔ بہت جلد سندھ میں گورنر راج نہیں بلکہ وزیر اعظم راج لگے گا۔ حلیم عادل شیخ

Imran Malik عمران ملک جمعرات 29 جولائی 2021 17:59

سندھ میں جنگل کا قانون چل رہا ہے۔ بہت جلد سندھ میں گورنر راج نہیں بلکہ ..
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) روہڑی کے سادات ہاؤس پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں ڈاکوؤں اور لاقانونیت کی حکمرانی ہے۔ آج ڈاکو ایس ایس پی کو وڈیو بناکر دھمکیاں دے رہے ہیں۔سانگی میں سرعام فائرنگ ہوتی ہے۔ کوئی روکنے والا نہین ۔ 18 مہینوں سے خورشید شاہ کا علاج نہیں کروایا جاتا سندھ حکومت اگر خورشید شاہ کا علاج نہیں کراسکتی تو واضع ہے کہ سندھ میں صحت کا نظام ناکام ہے۔

آزاد کشمیر کے بعد جلد سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔ اس بار پی ٹی آئی اپنی نشست پر امیدوار کھڑے کریں گے۔ کچھ نشستوں پر جی ڈی اے اور جے یو آئی کے راشد سومرو سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ حلیم عادل شیخنے کہا کہ سندھ جنگلات کی 28 لاکھ ایکڑ زمین پر قبضے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے بعد جلد سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔ اس بار پی ٹی آئی اپنی نشست پر امیدوار کھڑے کریں گے۔

کچھ نشستوں پر جی ڈی اے اور جے یو آئی کے راشد سومرو سے اتحاد ہوسکتا ہے ایک ہزار ارب سے زیادہ پروجیکٹ وفاقی اداروں کی طرف سے سندھ کو دیئے جائیں گے۔ اگلے مہینے سے وزیر اعظم سندھ میں جلسے اور ملاقاتیں کریں گے ارباب اختیار رحیم کو خوش آمدید کہتے ہیں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے یہ اس کا آخری دور ہے۔ کچھ دنوں میں سندھ کے اندر کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔ بلدیاتی نظام کی باتیں چھوٹی ہیں۔ افغان پناہبگیروں کو سرحدوں تک محدود رکھا جائے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات