پیرمحل امتحانی مرکز کے سپریڈنٹ پر سرکاری ٹیچر کے بیٹے کو نقل کروانے کا دباؤ،آڈیوز لیک

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 جولائی 2021 18:12

پیرمحل امتحانی مرکز کے سپریڈنٹ پر سرکاری ٹیچر کے بیٹے کو نقل کروانے ..
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) امتحانی مرکز 307 کے سپریڈنٹ پر سرکاری ٹیچر کے بیٹے کو نقل کروانے کا دباؤ،آڈیوز لیک تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری کالج 333 گ ب میں امتحانی مرکز 307 کے سپریڈنٹ محمد بلال کھتران کو انٹرمیڈیٹ کے پیپرز میں سرکاری ٹیچر کے بیٹے کو نقل کروانے پر دباؤ کا آڈیو میسج لیک ہو گیا آڈیو میسج میں سرکاری ٹیچر محمد انجم اپنے بیٹے کو نقل کروانے کا دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ میسج میں ماسٹر انجم نے اپنے بیٹے ارتسام انجم سمیت امتحانی سنٹر 307 میں پیپر دینے والے ذہین طالب علم کا رولنمبر 429365 بھی سینڈ کیا تا کہ نگران اور دیگر عملہ پر دباؤ ڈال کر ذہین طالب علم کو اپنے ںیٹے ارتسام انجم کے پیچھے بیٹھا کر نقل کروائی جائے سپریڈنٹ پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پیرمحل کے سرکاری ٹیچر محمد انجم نے دباؤ بھی ڈالا اور ساتھ ساتھ سپریڈنٹ کے قریبی دوستوں کی فون کالز بھی کروائی لیکن امتحان میں نقل نہ کروانے پر ماسٹر انجم نے سپریڈنٹ سمیت دیگر تمام عملے کے خلاف پروپیگنڈا شروع  کیا گیا اور سپریڈنٹ محمد بلال سمیت دیگر عملے کی ڈیوٹی ختم کروانے کے لئے کوششیں بھی جاری ہے۔