Live Updates

پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دونوں رہنماؤں نے حکومت سے متعلق تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ہی افراد کو توڑنا ہے توالیکشن کاانتظار کرلیتی،سربراہ فنکشنل لیگ

جمعرات 29 جولائی 2021 19:57

پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ، دونوں رہنماؤں نے حکومت سے متعلق تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ سربراہ پیر پگارا اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں نے گلے شکوے، تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیرپگارا نے کہا کہ ہم غیر مشروط اتحادی ہیں، ہمارے ہی لوگوں کو توڑا جا رہا ہے، ارباب غلام کے الیکشن میں300مریدین پر مقدمات بنے،جس کا سامنا کر رہے ہیں، تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ہی افراد کو توڑنا ہے توالیکشن کاانتظار کرلیتی۔سربراہ فنکشنل لیگ نے کہا کہ اپنے ووٹرز کو مقدمات تلے چھوڑ کر ارباب غلام رحیم چلے گئے، حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، ایک وزیر ہمارے دیگر ارکان کو توڑنے میں مصروف ہے، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کو سب باور کرا دیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے،گرفتاری سے تشویش بڑھی جبکہ دونوں رہنماں نے ملاقاتیں جاری رکھنے اور باہمی مشاورت پر اتفاق کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات