وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے

جمعرات 29 جولائی 2021 20:51

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔کشمیر میں حکومت سازی پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سلطان،سردارتنویرالیاس،خواجہ فاروق اوراظہرصادق شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کشمیرکے وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آزادکشمیر کی وزارت عظمی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت عظمی کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے وہ جسے بھی نامزد کریں گے انہیں قبول ہوگا۔