سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کی زیر صدارت رانی باغ سریاب میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

ایکسپرٹ پروفیسر جلال الدین قریشی نے ایروپونک ٹیکنالوجی، ٹاورگارڈن کے بارے میں میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا

جمعرات 29 جولائی 2021 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کی زیر صدارت رانی باغ سریاب میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میںن ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت توسیع رانی باغ سریاب روڈ کوئٹہ میں سیکرٹری محکمہ زراعت و امدادِ باہمی حکومتِ بلوچستان و ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع بلوچستان کوئٹہ کے زیرِ صدارت کوئٹہ میں تعینات ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

اجلاس میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے اپنی پراگریس پیش کی۔ اجلاس میں ایکسپرٹ پروفیسر جلال الدین قریشی نے ایروپونک ٹیکنالوجی، ٹاورگارڈن کے بارے میں میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹاور گارڈن کی ساخت اور فوائد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ پروفیسر صاحب نے ٹاور گارڈن کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پورا گھرانہ بشمولِ بزرگ افراد کے لیئے یہ ایک صحت مند مشغلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹاور گارڈنگ سے اچھی کوالیٹی کے تازہ آرگانک پھل، سبزیاں اور ادویاتی پودے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ایروپونک پروڈکٹس اسپتالوں میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ٹاور گارڈن کو گھر میں اور گھر کی چھت پر رکھا جا سکتا ہے جس سے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو تا ہے۔ اس طریقہ کاشتکاری میں پانی کم استعمال ہوتا ہے۔بیروزگار لوگ ٹاور گارڈن میں زعفران یا کوئی بھی کیش کراپ کاشت کر کے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے سیکرٹیری زراعت قمبر دشتی نے کہا کہ یہ ایک اچھی اور جدید ٹیکنالوجی ہے جس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔