گزشتہ 24 گھنٹوں میں44مریض انتقال کرگئے ،2797نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 29 جولائی 2021 22:38

گزشتہ 24 گھنٹوں میں44مریض انتقال کرگئے ،2797نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں44مریض انتقال کرگئے جبکہ 2797 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور473 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20475 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں2797 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا13.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں44 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد5947 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک4968347 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور377214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید473 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد331309ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا87.8فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 39958 مریض زیر علاج ہیں جن میں سی38503 گھروں میں ،45 آئسولیشن سینٹرز میں اور1410 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ1192 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی102 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2797 نئے کیسز میں سے 1796 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 558، ضلع وسطی466، ضلع جنوبی 425،کورنگی 210، ملیر 88 اور ضلع غربی میں سے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 162، بدین60،میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد 8۔

8، دادو 9، گھوٹکی،کشمور اور خیرپور4۔ 4،سجاول، ٹھٹھہ اور سکھر 3۔3، لاڑکانہ ، سانگھڑ،شکارپور، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز 2۔ 2، جیکب آباد، مٹیاری، ٹندو الہیار، تھرپارکر اور جامشورو میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔