Live Updates

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا ممکنہ نام سامنے آگیا

خواجہ فاروق احمد کو وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان، بیرسٹر سلطان کو صدارت کا عہدہ دیا جائے گا: ذرائع

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 جولائی 2021 22:00

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا ممکنہ نام سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا ممکنہ نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدارت کا عہدہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے قریبی ساتھیوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا، جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے ہرامیدوارسے15منٹ کی ملاقات کی ، اس دوران چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے گئے ، انٹرویو میں سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن کے متعلق جاننے کی کوشش کی جس پر چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیرسےمتعلق اپنی اپنی ترجیحات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ، ملاقاتوں میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی موجود تھے تاہم آزاد کشمیرکے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیےعمران خان مزید رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

انٹرویو کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ عمران خان جسے بھی وزیرعظم بنائیں گے قبول ہوگا ، کوئی نمبر گیم نہیں ہے ، ہم سب متحد ہیں ، فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔ وزیراعظم کے عہدے ایک اور امیدوار سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے ، خصوسی نشستوں پر مشاورت ابھی ہورہی ہے ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے ، ہمیں جو ٹاسک دیئے جارہے ہیں پور ا کریں گے ، وزیراعظم عمران خان جسے ذمہ داریاں دیں گے وہ پوری کرے گا۔

اس موقع پر خواجہ فاروق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مختلف امورپر مشاورت ہوئی ، آزادکشمیر میں سیاحت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، عمران خان جو فیصلہ کریں گے منظور ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات